ڈیرہ مراد جمالی ،نامعلوم مسلح افراد نے 2نوجوانوں کو اغواءکر لیا، پولیس
ڈیرہ مراد جمالی (آن لائن)پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق ڈیرہ مرا دجمالی کے علاقے سے نامعلوم مسلح افراد 2 نوجواں کو اغواءکرکے لے گئے ،گزشتہ روز ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے ربی کینال کے قریب سے ضمیر احمد اور لعل حسین زمینوں پر کام کررہے تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد انہیں اغواءکرکے لے گئے گزشتہ تین روز کے دوران اغواءہونے والوں کی تعداد 4 ہوگئیں۔ تین روز قبل چھتر کے علاقے سے دو مزدوروں کو اغواءکیا گیا تھا جو تعمیراتی کام کررہے تھے۔
Load/Hide Comments


