ہمیں پرامن جدوجہد سے دستبردار کرانے کے خواب دیکھنے والوں کو ہمیشہ مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا، مولاناواسع
کوئٹہ(این این آئی )جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ ہمیں پرامن جدوجہد سے دستبردار کرانے کے خواب دیکھنے والوں کو ہمیشہ مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا، پرامن عوامی قوت، آئینی جدوجہد اور دلیل کی طاقت ہمارا شیوہ اور سیاسی راستہ ہے، ہم نے ہمیشہ جمہوری اصولوں اور پرامن جدوجہد کو ترجیح دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے مشکل ترین حالات میں بھی اپنے مو¿قف پر ثابت قدم رہتے ہوئے عوامی حقوق اور جمہوری اقدار کے لیے جدوجہد جاری رکھی ہے۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری جنرل آغا محمود شاہ نے کہا کہ مسلح جدوجہد کی مخالفت اور پرامن سیاسی و جمہوری راستے کے انتخاب کی پاداش میں جمعیت علماء اسلام نے شہادتوں اور بے مثال قربانیوں کی ایک طویل تاریخ رقم کی ہے، ہمارے اکابرین اور کارکنوں کی قربانیاں اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ ہم ہر حال میں امن، دلیل، آئین اور جمہوریت کے راستے پر قائم رہیں گے، کسی دباو¿ یا سازش کے ذریعے ہماری پرامن جدوجہد کا راستہ نہیں روکا جا سکتا۔


