خاران کے علاقے زردین کوٹی کے قریب سے لاش برآمد ، شناخت کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ،پولیس

خاران (آن لائن)پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق خاران کے علاقے سے ایک نعش ملی جس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ذرائع کے مطابق گزشتہ روز خاران میں زردین کوٹی کے قریب وڈو نالے سے ایک نامعلوم شخص کی نعش ملی جس کو ہسپتال منتقل کردیاگیا مقتول کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا نعش ضروری کارروائی کے بعد شناخت کے لئے مردہ خانے میں رکھ دی گئی مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں