پنجگور دی وائس اکیڈمی کے زیر اہتمام دو روزہ کتب میلہ کا شاندار افتتاح
پنجگور(بیورورپورٹ)پنجگور میں دی اوئسس اکیڈمی کے زیر اہتمام دو روزہ کتب میلہ کا شاندار آغاز رجسٹرار یونیورسٹی آف مکران آفتاب اسلم اور ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن مکران صابر علی نے کتب میلے کا باقاعدہ افتتاح کیا اس موقعے پر ڈائریکٹر دی اوئیسس اکیڈمی میجر ریٹائرڈ حسین علی بلوچ پرنسپل نظر حسین۔ ڈپٹی ڈی او ایجوکیشن ریاض سعید۔ڈپٹی ڈی او سمیر احمد۔بلوچی ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ ڈاکٹر مجاہد بلوچ اسٹنٹ ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز عطائ مہر دی اوئیسس کے عبداللہ کریم وائس پرنسپل محمد آصف گوبل اکیڈمی کے ڈائریکٹر وقار احمد آسکانی معروف شاعر غلام نبی باھند سوشل ورک یونیورسٹی اف مکران پروفیسر ڈاکٹر نثار گہرام بھی موجود تھے دی اوئیسس اکیڈمی کے تحت دو روزہ کتب میلہ میں مختلف اسکولوں کے بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور کتابوں کے اسٹالوں پر تانتا باندھا رہا دی اوئیسس اکیڈمی کے زیر اہتمام کتب میلہ ہر سال منایا جاتا ہے جس سے طلبہ وطالبات کو کتابوں کی اہمیت کی بابت نہ صرف رہنمائی حاصل ہوتا ہے بلکہ اس اقدام سے انہیں علم وزانت کی طرف متوجہ رہنے کا موقع بھی ملے گا۔


