مہنگائی کے حوالے سے عوام کا گلہ درست ہے، اس مہنگائی میں ہمارا نہیں ٹرمپ کا قصور ہے، رانا ثنا ءاللہ

فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ٹرمپ نے جنگ شروع کی ہے اور ایران نے بھی پورا زور لگایا ہے، ہم نے دونوں سے منت کی ہے کہ جنگ ختم کریں۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے حوالے سے عوام کا گلہ درست ہے، اس مہنگائی میں ہمارا نہیں ٹرمپ کا قصور ہے۔ ایران نے ٹرمپ کو جنگ میں جواب دیا ہے، ہم نے تو دونوں ملکوں سے جنگ بندی کی درخواست کی، ایران جنگ رکوانے پر دنیا میں پاکستان کی عزت بڑھی، ایران جنگ بند ہو گی تو ملکی معیشت بہتر ہو گی۔ انھوں نے کہا کہ جنگ بندی سے پاکستان خوشحالی کی طرف بڑھے گا، ایران جنگ رکوانے میں پاکستان کا بڑا کردار ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایران امریکہ جنگ روکنے کے لئے کاوشیں ہیں۔رانا ثناءاللہ نے کہا آبنائے ہرمز بند ہونے سے قطر سے گیس سپلائی بند ہے، جنگ ختم ہونے سے پیٹرول بھی سستا ہو جائے گا، قطر سے معاہدے پر گیس پاکستان پہنچی، سالوں کی بات نہیں، ہفتوں میں کے پی سے دہشت گردی کا خاتمہ ہو گا۔انھوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی نے پنجاب سے دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ کر دیا، اب پنجاب میں کوئی دہشت گردی کا واقعہ نہیں ہوا، پہلے ہر دوسرے تیسرے روز وارداتوں کا سنتے تھے، دوران ڈکیتی قتل اور عزت لوٹنے کے واقعات ہوتے تھے۔رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ایسے ناسوروں کا خاتمہ بہت ضروری ہے، عام آدمی کو انصاف لینے کے لیے مشکلات ہوتی ہیں، قیام امن اور عوام کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے