پسنی ، مکران کوسٹل ہائی وے پر ماکولہ کے قریب ٹریفک حادثہ ، تین افراد زخمی
پسنی (نامہ نگار) پسنی،مکران کوسٹل ہائی وے پر ماکولہ کے قریب کراچی سے گوادر جانے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوکر سڑک سے نیچے اتر گئی، جس کے نتیجے میں ڈرائیور اور کلینر سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی سے گوادر جانے والی مسافر کوچ مکران کوسٹل ہائی وے پر ماکولہ کے قریب تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر سڑک سے نیچے جاگری۔ حادثے کے نتیجے میں کوچ میں سوار تین افراد واجد علی، برکت علی اور جمیل احمد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ حادثے کے باعث مسافر کوچ کو نقصان پہنچا۔
Load/Hide Comments


