ایوب بلیدی ہائر سیکنڈری اسکول ایکٹ کی منظوری پر وزیراعلیٰ بلوچستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، ظہور بلیدی
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی وزیر ظہور بلیدی نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان اسمبلی کی جانب سے "ایوب بلیدی ہائر سیکنڈری اسکول ایکٹ” کی منظوری ایک اہم قانون سازی ہے، جس کا مقصد میرے آبائی علاقے بلیدی میں قائم ‘ماڈل اسکول’ کو مزید مستحکم کرنا اور بچوں کے لیے معیاری تعلیم کو یقینی بنانا ہے۔ میں وزیراعلیٰ کا ان کی حمایت پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور بلوچستان میں تعلیم کے فروغ کے لیے ان کی لگن کو سراہتا ہوں۔
Load/Hide Comments


