جھل مگسی میں 2 مزید مغوی کوقتل کردیا، قتل ہونے والے افراد کی تعداد 4 ہوگئی، پولیس
ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی ) جھل مگسی مسلح اغواءکاروں نے دو مغویاں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا لاشیں گھاترہ کے علاقے روڈ کنارے پھینک کر فرار ہوگئے مسلح اغواءکاروں کے ہاتھوں سے قتل ہونے والے مغوی افراد کی تعداد چار ہو گئی جبکہ ایک مغوی اب بھی اغواءکاروں کی تحویل میں ہے۔ پولیس کے مطابق 17 اکتوبر کو پولیس تھانہ کوٹڑہ کی حدود گنداواہ کھاری جاتے ہوئے مسلح افراد کے ہاتھوں اغواءہونے والے پانچ افراد میں سے دو مغوی افراد مولوی صادق ابڑو اور لیاقت علی ابڑو کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور انکی لاشیں گھاترہ کے علاقے میںروذ کنارے پھینک کر فرار ہوگئے پولیس حکام کو یہ بتانا ہے کہ اس سے قبل دو مغوی افرادکو پہلے ہی قتل کیا جاچکا ہے جن کی تعداد اب چار ہو گئی ہے جبکہ ایک مغوی اب بھی اغوا کاروں کی تحویل میں ہے واقعے کی اطلاع پر پولیس کی نفری اور مقامی افراد کی بڑی تعداد جاے وقوع پر پہنچ گئے اور لاشوں کو قبضے میں لیکر ڈسٹرکٹ ہسپتال گنداواہ منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیںورثاءکے کے حوالے کردی گئیں۔پولیس مزید کارروائی کررہی ہے ۔


