بارکھان، کھاد کی دکانوں کی فزیکل ویری فکیشن، پری کرسرز ٹریکنگ سسٹم کے نفاذ پر غورکیا جارہا ہے ، حکام

بارکھان( آئی این پی )ڈپٹی کمشنر بارکھان سعیدالرحمن کاکڑ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر بارکھان احسان الدین کاکڑ اور فوکل پرسن محکمہ زراعت برائے کھاد میر نوروز خان کھیتران نے بارکھان مارکیٹ میں کھاد کی فزیکل ویری فکیشن کی۔ اس موقع پر کھاد کے تمام دکانداروں کے ساتھ ایک مشترکہ اجلاس بھی منعقد کیا گیا۔اجلاس میں پری کرسرز ٹریکنگ اینڈ ٹریس ایبلٹی سسٹم (PTTS) کے نفاذ، دکانداروں کی رجسٹریشن اور انہیں درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ حکام نے دکانداروں کو درپیش مشکلات کے حل میں تعاون کی یقین دہانی کرائی اور حکومتی احکامات پر مو¿ثر عمل درآمد یقینی بنانے پر زور دیا۔ اجلاس کے دوران کیمیکل پری کرسرز اور کھاد کی شفاف ترسیل، غیر قانونی اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کی روک تھام کے لیے ضروری اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔ اس کے علاوہ دکانداروں کو پری کرسرز کمیٹی کے کردار اور متعلقہ ضوابط کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔حکام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومتی ہدایات پر عمل درآمد، کھاد کی ترسیل کے نظام میں شفافیت اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے مو¿ثر اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں