خاران میں پانچ ڈرونز مار گرانا سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے، معاون داخلہ بلوچستان
کوئٹہ(این این آئی) میڈیا معاون برائے وزیر داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ خاران میں حملے کی کوشش ناکام بنانا سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے بروقت کارروائی میںپانچوں ڈرونز مار گرائے اور دہشت گرد اپنے مذموم عزائم میں ناکام رہے۔اپنے بیان میں بابر یوسفزئی کہا کہ بلوچستان میں دہشت گرد عناصر امن و امان کی صورتحال خراب کرنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، پوری قوم اس جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔میڈیامعاون برائے وزیر داخلہ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام امن، ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں اور صوبے میں دہشت گردی کے لیے کوئی جگہ نہیں۔
Load/Hide Comments


