کم عمر لڑکوں کو مبینہ طور پر بلیک میل اور جنسی استحصال کا نشانہ بنانے والے گروہ کے 3 ملزمان گرفتارکرلیا ، ترجمان کوئٹہ پولیس
کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ میں پولیس کی کاروائی کم عمر لڑکوں کو مبینہ طور پر بلیک میل اور جنسی استحصال کا نشانہ بنانے والے گروہ کے 3 ملزمان گرفتار۔ ترجمان کوئٹہ پولیس کے مطابق تھانہ بروری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان عامر احمد ولد برات خان ،نعمان ولد محمد رسول ساکن نواں کلی اور حکمت اللہ ولد یار محمد ساکن اتحاد کالونی کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش میں مبینہ طور پر سوشل میڈیا اور موبائل فون کے ذریعے کم عمر لڑکوں سے رابطہ کرکے انہیں مخصوص مقامات پر بلاکر، ویڈیوز بنانے اور بعد ازاں انہیں بلیک میل کرکے جنسی استحصال کا نشانے کا انکشاف کیا ہے ۔ ترجمان کے مطابق تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے، جبکہ واقعے کے دیگر پہلوو¿ں اور ممکنہ متاثرین کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔
Load/Hide Comments


