بجلی 2 روپے 56 پیسے مہنگی کرنے کی در خواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)یپرا نے ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے فی یونٹ بجلی 2 روپے 56 پیسے مہنگی کرنے کی در خواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے فی یونٹ بجلی 2 روپے 56 پیسے مہنگی کرنے کی در خواست پر نیپرا نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا جس سے بجلی صارفین پر 32 ارب 66 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ منتقل ہونے کا خدشہ ہے۔ دوران سماعت سی پی پی اے حکام نے بتایا کہ ستمبر میں بجلی کی اوسط فیول لاگت 10 روپے 2 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ ستمبر کے دوران بجلی کی اوسط فیول لاگت کا تخمینہ 7 روپے 46 پیسے لگایا گیا تھا۔ پی پی اے کے مطابق ستمبر کے دوران بجلی کی پیداوار پر کل لاگت 127 ارب 87 کروڑ روپے رہی مقامی کوئلے سے 7 ارب 95 کروڑ، درآمدی کوئلے سے 37 ارب 14 کروڑ روپے کی بجلی بنائی گئی ڈیزل سے13 ارب 26 کروڑ روپے ، فرنس آئل سے 11 ارب 81 کروڑ روپے مقامی گیس سے 13 ارب 89 کروڑ روپے کی بجلی بنائی گئی۔ ایل این جی کے ذریعے پیداوار پر 31 ارب 93 کروڑ روپے کی لاگت آئی ڈسکوز کی جانب سے مجموعی طور پر 12 ارب 76 کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی گئی۔ ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ 5 سے 6 روپے فی یونٹ تک جانے کا خدشہ تھا جسے دو گھنٹے کی لوڈمینیجمنٹ سمیت مختلف اقدامات سے 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ تک محدود کیا گیا۔ واضح رہے سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 2 روپے56 پیسے مہنگی کرنےکی درخواست کر رکھی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے