صوبے میں گندم کا بحران ، حکومت صوبائی کابینہ سے منظوری کے باوجود گندم نہ خرید سکی
حکومت بلوچستان صوبائی کابینہ سے منظوری کے باوجود گندم نہ خرید سکی، صوبے میں گندم کا بحران مزید شدت اختیار کر گیا۔پاسکو سے حکومت بلوچستان کے گندم خریدنے کا معاملہ 2 ماہ سے تعطل کا شکار ہے۔صوبائی کابینہ نے 2 ماہ پہلے گندم خریداری سے متعلق منظوری دی تھی، جو تاحال عمل میں نہ لائی جاسکی ہے۔بلوچستان میں گندم کا بحران مزید شدت اختیار کر گیا، فلار ملز مالکان کے مطابق 100 کلو گندم کی بوری کی قیمت 14 ہزار روپے اور 100 کلو ا?ٹے کی بوری 16 ہزار 300 روپے تک پہنچ گئی۔
Load/Hide Comments


