ڈیرہ مراد جمالی، زیر تعمیر زرعی یونیورسٹی کے تعمیراتی کام پر مسلح افراد نے تین راکٹ لانچر داغے دیئے، پولیس
ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی ) ڈیرہ مراد جمالی کے قریب زیر تعمیر زرعی یونیورسٹی کے تعمیراتی کام پر مسلح افراد کاحملہ متعدد ربکٹ لانچر داغ دئےے تعمیراتی کام متاثر کام کی نگارنی پر تعینات بی سی پولیس کی جوابی فائرنگ مسلح افراد فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب نواتال پولیس تھانے کی حدود میں زیر تعمیر زرعی یونیورسٹی پر نا معلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا پولیس حکام کے مطابق مسلح افراد نے تین راکٹ داغے جس سے تعمیر بلڈنگ کو نقصان پہنچا تاہم اس سے کسی قسم کا جانی نہیں ہوا پولیس کے مطابق تعمیراتی کام کی نگرانی و سکیورٹی پر معمور بی سی پولیس کی جوابی فائرنگ سے مسلح افراد فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پورے علاقے کی ناکہ بندی کرکے مسلح افراد کی تلاش شروع کردی ۔
Load/Hide Comments


