سپین میں دو ٹرینوں کے درمیان تصادم میں کم از کم 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی، حکام

کاستیا(مانیٹرنگ ڈیسک)سپین میں مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے کے فوراً بعد میڈرڈ کے جنوب میں واقع مورا اور اورگاث کے درمیان دو تیز رفتار ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئی ہیں۔کاستیا-لا مانچا کی مقامی حکومت کی ترجمان ایستھر پادیّا نے مقامی ٹی وی کو بتایا کہ اس حادثے میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔پادیّا کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ریلوے آپریٹر ادیف کا کہنا ہے کہ حادثہ رینفے کی ایک ٹرین اور ایریو کمپنی کی ایک ٹرین کے درمیان پیش آیا، جو میڈرڈ اور سیویل کے درمیان سروس چلاتی ہے۔اس روٹ پر چلنے والی تمام ٹرینوں کو مختلف سٹیشنوں پر روک دیا گیا ہے۔قریبی قصبے اوردا کے میئر مانویل گالان نے ہسپانوی سرکاری نشریاتی ادارے ٹی وی ای کو بتایا کہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ہسپانوی ایمرجنسی سروسز کے ایک ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ امدادی کارروائیوں کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں، جن میں متعدد فائر بریگیڈ یونٹس، تین ہیلی کاپٹر اور دو موبائل انتہائی نگہداشت یونٹس شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں