امریکہ نے ایران جنگ میں پھر تیزی ، امریکہ نے ایرانی جزیرہ قشم پر حملہ کردیا، امریکی اخبار

واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ امریکا نے ایران کے جزیرہ قشم پر حملہ کیا ہے۔امریکی عہدیداروں نے کارروائی کو دفاعی نوعیت اور امریکی اثاثوں کے تحفظ کا اقدام قرار دیا، ایک عہدیدار نے کہا کہ ایران کی جانب سے امریکی طیارے پر فائرنگ کا جواب دیا گیا۔یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ سفارتی معاہدے کا امکان ظاہر کر رہے ہیں۔اس سے قبل پیر کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا کئی ماہ سے کوئی لڑائی نہیں کر رہا۔ادھر ایران کی سرکاری خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ قشم میں یکے بعد دیگرے 5 دھماکے سنے گئے جبکہ پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز کے قریب امریکی ایم کیو 9 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے