میری بات کا مقصد دہرے معیار کا تعین کرنا ہے،اللہ نذر کے بچے بیرونی ممالک میں پڑھ رہے ہیں، عام بلوچ کے بچوں کوبغاوت پر کیوں ورغلایا جاتا ہے ؟،ظہور بلیدی
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی وزیر ظہور بلیدی نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میری بات کا مقصد دہرے معیار کا تعین کرنا ہے کہ کچھ لوگوں کے لیے مختلف پیمانے کیوں استعمال ہوتے ہیں جبکہ اللہ نذر کا بیٹا فرانس ، قوم پرستوں جماعتوں کے رہنماوں کے بچے بیرونی ممالک میں زیر تعلیم رہے ہیں تو عام بلوچ کے بچوں کو پسماندگی اور شناخت کی سیاست کو بنیاد بناکر بغاوت پر کیوں ورغلایا جاتا ہے ؟ بیرونی ممالک می پڑھنا معیوب نہیں ہے لیکن اس منافقت پر ضرور نکتہ چینی ہونی چاہیے۔
Load/Hide Comments


