اوستہ محمد میں غیرت کے نام پر شوہر کے ہاتھوں بیوی سمیت دو افراد قتل ہوگئے ، پولیس
ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی ) اوستہ محمد غیرت کے نام پر شوہر کے ہاتھوں بیوی سمیت دو افراد قتل کر دیے گئے ۔پولیس کے مطابق ضلع اوستہ محمد پولیس تھانہ زور گڑھ کی حدود گاوں پیارو میں ایک شخص نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی مسماتہ ( ن) اور انکے مبینہ آشنا شیردل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی لاشیں تحویل میں لیکر سول اسپتال اوستہ محمد منتقل کردی گئی جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاءکے حوالے کردی گئی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کی کوشیش تیز کردی گئی ۔
Load/Hide Comments


