بارکھان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، معاون وزیراعلی
کوئٹہ(این این آئی) معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند نے کہا ہے کہ بارکھان کے علاقے راڑہ شم میں کاو¿نٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ کارروائی میں سی ٹی ڈی کے دو اہلکار زخمی ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ سی ٹی ڈی نے مصدقہ خفیہ اطلاع پر راڑہ شم میں آپریشن کیا، جس کے دوران ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔شاہد رند نے کہا کہ بلوچستان سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز، پولیس اور سی ٹی ڈی پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
Load/Hide Comments


