خضدار، سنی کے مقام پر کار اور مسافر کوچ میں تصادم، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

خضدار(بیورورپورٹ)خضدار قومی شاہراہ پر کوئٹہ ٹو کراچی روٹ پر سنی کے مقام پر کار اور مسافر کوچ میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک ہی گھر کے 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے جاں بحق ہونے والوں کا تعلق باغبانہ سے بتایا جاتا ہے جن کے نام مندرجہ ذیل ہیں محمد اسلم نوتانی، بلال احمد نوتانی، عبدالغنی نوتانی اور عبدالوحید موسیانی ہیں اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق افرادکو فوری طور پرٹیچنگ ہسپتال منتقل کیاگیا پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیاہے پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں