سنی کے مقام پر 4قیمتی جانوں کے ضیاءپر گہرے دکھ اور افسوس ہے، میر اسرار اللہ زہری
خضدار(بیورورپورٹ)بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر میر اسرار اللہ خان زہری نے باغبانہ چککو پولیس چیک پوسٹ کے قریب سنی کے مقام پر پیش آنے والے 4 قیمتی جانوں کادلخراش کارحادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہےمیر اسرار اللہ زہری نے میڈیا نمائندوں سےگفتگو میں کہا کہ کوئٹہ ٹوکراچی قومی شاہراہ پر تیز رفتار کوچ اور کار کے خوفناک تصادم میں باغبانہ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی شہادت انتہائی افسوسناک اور ناقابل برداشت سانحہ ہےانہوں نے کہا کہ اس المناک حادثے نے پورے علاقہ کو سوگوارکر دیا کارحادثے میں شہیدہونے والے محمد اسلم نوتانی، بلال احمد نوتانی، عبدالغنی نوتانی اور عبدالوحید موسیانی کی المناک موت نےہر آنکھ کو اشکبار کر دیاہےسابق وفاقی وزیر نے کہا کہ قومی شاہراہ پر روزانہ قیمتی جانوں کا ضیاع حکومت کی غفلت اور ٹریفک انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہےمیر اسرار اللہ خان زہری نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت تیز رفتاری اور غیر معیاری سڑکوں کا فوری نوٹس لے اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائےآخرمیں انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ پاک سے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔امین


