وزیراعلیٰ بلوچستان نے ننھے گلوکار طارق کے تعلیمی اخراجات سرکاری سطح پر اٹھانے کا اعلان کردیا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) ڈیرہ بگٹی کے بوٹ پالش کرنے والے ننھے گلوکار طارق کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوٹس۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے ننھے گلوکار کے تمام تعلیمی اخراجات سرکاری سطح پر اٹھانے کا اعلان کردیا۔ ننھے گلوکار طارق اور اس کے والد نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی اظہر شہزاد سے ملاقات کی تھی۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی کا کہنا تھا کہ سوئی سے اسکول پرنسپل کو بلا کر بچے کا داخلہ کروا دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں