تھائی لینڈ، چائلڈ کئیر سینٹر میں فائرنگ، بچوں سمیت31 افراد ہلاک

ہانگ کانگ(مانیٹرنگ ڈیسک) تھائی لینڈ کے چائلڈ کئیرسینٹر میں فائرنگ سے بچوں سمیت 31 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کے شمال مغربی صوبے میں فائرنگ کے واقعے میں بچوں سمیت 31 افراد ہلاک ہوگئے۔ فائرنگ چائلڈ ڈے کئیر سینٹر میں کی گئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور سابق پولیس اہلکار ہے جس کی تلاش جاری ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں