پارلیمانی جماعتوں کو عدد اکثریت کے تناسب سے قائمہ کمیٹیوں کی صدارت دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (انتخاب نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام پارلیمانی جماعتوں کو عددی اکثریت کے تناسب سے قائمہ کمیٹیوں کی صدارت ملے گی۔ اسپیکرقومی اسمبلی کی زیرصدارت قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل سے متعلق اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق تمام پارلیمانی جماعتوں کو عددی اکثریت کے تناسب سے کمیٹیوں کی صدارت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کو 13 اور آئی پی پی کو ایک کمیٹی کی صدارت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کو 8 اور سنی اتحاد کونسل کو بھی 8 کمیٹیوں کی صدارت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چھوٹی پارلیمانی جماعتوں کو کم تعداد کے باعث کمیٹیوں کی سربراہی نہیں ملے گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی سربراہی اپوزیشن کو دی جائےگی، اپوزیشن کی طرف نام آنے کے بعد حتمی فیصلہ اسپیکر کریں گے۔ ذرائع کے مطابق تمام کمیٹیوں کے حتمی فیصلے ایک ہفتے میں کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں