عمران خان جب حکم دیں بلوچستان اسمبلی سے نکلنے میں دیر نہیں کریں گے، نصیب اللہ مری

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پی ٹی آئی بلوچستان کے پارلیمانی لیڈرو صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری نے کہا ہے کہ عمران خان جب بھی حکم دیں گے بلوچستان اسمبلی سے نکلنے میں دیر نہیں کریں گے ،، پی ٹی ائی کے جتنے اراکین اسمبلی ہمارے ساتھ ہیں وہ اسمبلی کو خیر باد کہہ دیں گے۔ یہ بات پی ٹی آئی بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر میر نصیب اللہ مری نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ نصیب اللہ مری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان ہمارے لیڈر ہیں انہوں نے صوبائی اسمبلیوں سے نکلنے کا اعلان کیا ہے تو عمران خان جب بھی حکم دیں گے بلوچستان اسمبلی سے نکلنے میں دیر نہیں کریں گے ،نصیب اللہ مری نے کہا کہ پی ٹی ائی کے جتنے اراکین اسمبلی ہمارے ساتھ ہیں وہ اسمبلی کو خیر باد کہہ دیں گے، بلوچستان اسمبلی کے 65کے ایوان میں پی ٹی ائی کے سات اراکین اسمبلی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں