پہلا ٹیسٹ، انگلینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں بغیر کسی نقصان 110 رنز بنالیے۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی پہلے ابتدا میں بہتر کھیل کا مظاہرہ کرکے پاکستان کو انڈر پریشر لائیں۔اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ اگر ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ ٹیم کے 4 کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو کریں گے، جن میں سعود شکیل، حارث رو¿ف، محمد علی اور زاہد محمود شامل ہیں۔قبل ازیں گزشتہ روز کپتان بین اسٹوکس سمیت 8 انگلش کرکٹرز میں وائرل انفیکشن کے باعث پاک انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ایک روز کے لیے مو¿خر کا بیان دیا تھا تاہم ا?ج الصبح بورڈ نے دونوں ٹیموں کے مابین میچ مقررہ وقت پر شروع کرنے کا اعلان کیا۔
پاکستان کا اسکواڈ،کپتان بابراعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، اظہر علی، سعود شکیل، محمد رضوان، آغا سلمان، نسیم شاہ، حارث رو¿ف، محمد علی، زاہد، محمود شامل ہیں۔
انگلینڈ کا اسکواڈ،کپتان بین اسٹوکس، زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، ول جیکس، لیام لیونگ اسٹون، اولی رابنسن، جیک لیچ، جیمز اینڈرسن شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں