سیاسی استحکام سے ہی معاشی استحکام آ سکتا ہے، راجہ پرویز اشرف

لاہور(انتخاب نیوز)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہاہے کہ سیاسی استحکام سے ہی معاشی استحکام آ سکتا ہے ،ایک دوسرے سے دست و گریبان ہونے کے بجائے ملک کا سوچیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ معیشت دباو¿ کا شکار ہے، جلد حالات بہتر ہوں گے، آئین وقانون پر عملدرآمد سے ہی ترقی ممکن ہے۔ان کاکہناتھا کہ سیاسی استحکام سے ہی معاشی استحکام آ سکتا ہے ، کوئی جماعت ایسی نہیں جس پر کیسز نہ بنے ہوں،سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ پاکستان کبھی ڈیفالٹ نہیں کرے گا،گالم گلوچ سے معاملات خراب ہو سکتے ہیں ،ٹھیک نہیں۔راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ غیریقینی کی کیفیت میں ملک ترقی نہیں کر سکتا ، الزامات کی سیاست کو ختم ہونا چاہئے ،پاکستان کسی ایک شخص، گروہ یا جماعت کا ملک نہیں ،ایک دوسرے سے دست و گریبان ہونے کے بجائے ملک کا سوچیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں