وندر میں گزشتہ تین سال سے چائنا پروجیکٹ کے مقامی ملازمین کورونا کے نام پر قید

وندر(آن لائن) دودر چائنا پروجیکٹ میں مقامی ورکرز کے ساتھ زیادتیوں کی انتہا گزشتہ 3 سالوں سے کرونا وائرس سے بچاو¿ کیلئے ایس او پیسز کے نام پر مقامی ورکرز کو دودر پروجیکٹ کے اندر قید کرکے رکھا گیا ہے دودر چائنا پروجیکٹ میں کام کرنے والے مقامی ورکرز کا صبر کا پیمانہ لبریز پروجیکٹ کے مین گیٹ پر احتجاج تفصیلات کے مطابق ضلع لسبیلہ کے دور دراز پہاڑی علاقوں پر مشتمل سب ڈویڑن کنراج میں قائم دودر چائنا پروجیکٹ میں کام کرنے والے مقامی ورکرز نے کرونا وائرس سے بچاو¿ کے لیے دودر چائنا پروجیکٹ کی انتظامیہ جن میں ملکی و غیر ملکی شامل ہیں کی جانب سے 3 سال قبل کرونا وائرس سے بچاو¿ کے نام پر 3 سالوں سے دودر چائنا پروجیکٹ کا مین گیٹ بند کر کے مقامی ورکرز پروجیکٹ کے ایریا میں ورکرز کالونی میں بند کر دیا ہے جس کی وجہ سے 3 سالوں سے کرونا وائرس کے نام پر دودر چائنا پروجیکٹ کے ورکرز کالونی میں بند مقامی ورکرز کا اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے وہ ذہنی طور پر مرض ہوکر رہ گئے ہیں دودر چائنا پروجیکٹ میں کام کرنے والے مقامی ورکرز کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس سے بچاو¿ کے نام پر رائج کیے گئے ایس او پیز ختم کیے گئے ہیں ہمارے ملک کی تمام فیکٹریوں اور بازاروں میں کرونا وائرس سے بچاو¿ کے لیے لگائی گئی پابندیاں ختم کردی گئی ہیں مگر دودر چائنا پروجیکٹ کی ملکی و غیر ملکی انتظامیہ نے تاحال کرونا وائرس سے بچاو¿ کے نام پر 3 سالوں سے مقامی ورکرز کو دودر چائنا پروجیکٹ میں قیدی بنا کر رکھا ہوا ہے اور مقامی ورکرز کو اپنے گھر والوں سے ملنے اور مذہبی طور پر منائی جانے والی تہواروں میں بھی چھٹی نہیں دی جاتی ہے کسی ایمرجنسی کی صورت میں مین گیٹ سے باہر جانے والے ورکر کو واپس دودر چائنا پروجیکٹ میں کام پر آنے کی صورت میں کرونا وائرس ایس او پیز کے نام پر 15 دنوں تک جبری طور پر قرطینہ میں بٹھایا جاتا ہے دودر چائنا پروجیکٹ میں کام کرنے والے مقامی ورکرز کے مطابق 3 سالوں سے دودر چائنا پروجیکٹ میں قید نما پابندیوں سے بالاآخر ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا اور ہم نے اپنی ملازمت کو داو¿ پر لگاتے ہوئے احتجاج کا راستہ اختیار کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے منتخب عوامی نمائندوں کی جانب سے ہمارے ساتھ دودر چائنا پروجیکٹ کے ملکی و غیر ملکی انتظامیہ کی جانب سے راواں رکھے گئے غیر مناسب رویے کا نوٹس نہیں لیا گیا جو کہ انتہائی افسوناک امر ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر قدوس بزنجو، سابق وزیر اعلیٰ ایم پی اے جام کمال خان عالیانی لسبیلہ گوادر سے منتخب ہونے والے ایم این اے محمد اسلم بھوتانی بلوچستان کے سینئر صوبائی وزیر سردار صالح محمد بھوتانی ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دودر چائنا پروجیکٹ کے انتظامیہ کی جانب سے کرونا وائرس سے بچاو¿ کے نام پر گزشتہ 3 سالوں سے مقامی ورکرز کے ساتھ رواں رکھے گئے ظالمانہ سلوک کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے مقامی ورکرز کو انصاف دلانے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں