یہ انتخابات نہیں کراسکتے ، تب ہونگے جب میں چاہوں گا ، زرداری

لاہور (انتخاب نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میں نے جیل میں معیشت پر بہت ساری کتابوں کا مطالعہ کیا ہے، ملکی معیشت کو سنبھال کر زر مبادلہ کے ذخائر 100ارب ڈالرز تک پہنچاو¿ں گا۔ لاہور کے بلاول ہاو¿س میں آصف علی زرداری سے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو میں آصف زرداری کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جدوجہد کی ہے،کارکن صبرکریں، صبر کا وہ پھل ملے گا جس کا آپ کو اندازہ ہی نہیں، سارے دکھ درد دور ہوجائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے جیل میں معیشت پر بہت ساری کتابوں کا مطالعہ کیا ہے اور ایسے حل دیے جس سے ہمارے دور میں زرمبادلہ کے ذخائر 24 ارب ڈالرز ہوگئے تھے، ملکی معیشت کو سنبھال کر زر مبادلہ کے ذخائر 100ارب ڈالرز تک پہنچاﺅں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج کا بڑا خرچ نہیں خوامخواہ اس پر پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ سیاست میں ہر چیز کو کرنے کا حل موجود ہے، جن کو سیاست نہیں آتی، ان کے پاس حل بھی نہیں ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دو ماہ میں الیکشن نہیں کراسکتے، الیکشن تبھی ہوں گے جب میں کراﺅں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں