اساتذہ تعینات کرنے میں صوبائی حکومت رکاوٹ ہے، تعلیمی ایمرجنسی نافذ کی جائے، بی ایس او پجار

ڈیرہ مراد جمالی(نمائندہ انتخاب)بی ایس او پجار کے سینٹرل کمیٹی ممبر کامریڈ طارق بلوچ ، بی ایس او پجار تمبو زون کے صدر ایاز بلوچ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کو سوچے سمجھے سازش کے تحت تعلیمی پسماندگی کا شکار کیا جا رہا ہے۔بلوچستان کے ہزاروں اسکول اساتذہ کی کمی وجہ سے بند ہیں، گزشتہ سال SBK کے ذریعے تقریبا 9 ہزاروں اساتذہ کی تعیناتی کے لیے ٹیسٹ لیے گئے، گہری سازش کے تحت ادارے کو متنازعہ بنا کر معاملہ ہائی کورٹ بلوچستان اور سپریم کورٹ میں لے جایا گیا، جرم ثابت نہ ہو سکا تو عدالت نے ادارے کو تعیناتی آرڈر جاری کرنے کا حکم دے دیا۔مگر صوبائی حکومت پھر سے رکاوٹ بنی ہوئی ہے حالانکہ ہزاروں اسکول بندش کے شکار ہیں ان میں تدریسی عمل بحال کرنے کے لیے صوبے میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کی جاتی ہے لیکن بدقسمتی سے مزید تاخیری حربے استعمال کرنا علم دشمنی ہے۔ صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بلوچستان میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کی جائے اور فوری طور پر پراسس شروع کیا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں