کرونا امریکا کے لیے ایران سے معافی مانگنے کا تاریخی موقع تھا، روحانی

تہران،ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وَبا امریکا کے لیے ایران کے خلاف عاید کردہ پابندیوں پر معافی مانگنے کا تاریخی موقع تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدرحسن روحانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے امریکیوں نے ان مشکل عالمی حالات سے بھی کوئی سبق نہیں سیکھا ہے کیونکہ ان کے پاس اپنی غلط کاریوں پر معذرت کرنے کا ایک اچھا موقع تھا اور انھیں یہ کہنا چاہیے تھا کہ وہ ایرانیوں کے خلاف نہیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں