القیامہ چرچ میں عیسائی شہریوں پراسرائیلی فوج کا حملہ

مقبوضہ بیت المقدس :قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں عیسائی شہریوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ حملہ القیامہ چرچ میں سبت نورکی تقریب میں شرکت اور اس موقعے پر مذہبی رسومات کی ادائیگی کی کوشش کے دوران کیا گیا۔مقبوضہ بیت المقدس کے ذرائع نے اطلاع دی کہ قابض افواج نے شہر اور چرچ آف ہولی سیپلچر کے جشن کے دوران عیسائیوں پر حملہ کیا۔قابض فوجیوں نے لوگوں کو چرچ آف ہولی سیپلپر پہنچنے سے روک دیا۔ ان میں متعدد راہب بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں