شمالی وزیرستان اور مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی کاررروائی،7 افراد ہلاک

مسلح افراد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا،خیبرپختونخوا کے اضلاع شمالی وزیرستان اور مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی کاررروائی میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے اضلاع میں دونوں کارروائیاں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرکی گئیں۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شمالی وزیرستان میں کارروائی میں 4 جبکہ مہمند میں 3 افراد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک مسلح افراد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں