اسرائیلی فضائی حملے دسویں روز بھی جاری، صحافی سمیت پانچ فلسطینی جاں بحق

رملہ : غزہ پٹی میں اسرائیلی فضائی حملے دسویں روز بھی جاری رہے۔ تازہ فضائی حملوں میں بدھ کے روز ایک مقامی صحافی سمیت پانچ فلسطینیجاں بحق ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہونے والے صحافی کی شناخت یوسف ابوحسین کے نام سے ہوئی ہے جو حماس کے زیر انتظام غزہ میں قائم ریڈیو اسٹیشن، اقصیٰ ریڈیو میں کام کرتا ہے۔ اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے شمالی غزہ شہر میں براہ راست ایک اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا اور اسے شہید کردیا۔غزہ شہر کے ایک اور اپارٹمنٹ پر اسرائیلی فضائی حملے میں تین دیگر فلسطینی شہید ہوے ہیں۔ عینی شاہدین اور سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ مغربی غزہ شہر کے ریمال محلے میں ایک اپارٹمنٹ پر فضائی حملے کے دوران ایک خاتو شہید ہوگئی، غزہ میں علیحدہ فضائی حملوں میں آٹھ دیگر زخمی ہوئے۔عینی شاہدین کے مطابق، اسرائیلی لڑاکا طیاروں اور توپ خانوں نے غزہ کی پٹی میں ر گذشتہ صبح پوری عمارتوں، اپارٹمنٹس اور سڑکوں پر شدید بمباری کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں