سعودی عرب اور بھارت میں دو طرفہ تجارتی حجم 33ارب ڈالر سے تجاوز
ریاض:سعودی عرب میں تعینات بھارتی سفیر نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کا حجم 33 ارب ڈالر سیتجاوز کر گیا ہے۔میڈیارپورٹس کیت مطابق بھارتی سفیر ڈاکٹر اوصاف سعید نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا جب دونوں ممالک کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کے 75 سال مکمل ہو چکے ہیں۔ سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر سعودی عرب میں جمہوریہ ہند کے سفیر ڈاکٹر اوصاف سعید نے بتایا کہ دونوں ممالک کے مابین سفارتی تعلقات کی گہرائی بہت مضبوط ہے۔ یہ محض دعوی نہیں بلکہ حقائق اور اعداد وشمار اس کی تصدیق کرتے ہیں۔ دونوں ملکوں کے مابین تجارتی تبادلے کا حجم فی زمانہ 33 بلین ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب اس وقت ایک اہم ترین ملک ہے۔ان کا ملک خلیجی خطے، شرق اوسط اور شمالی افریقہ میں مضبوط سفارتی تعلقات برقرار رکھے ہوئے ہے۔ سعودی عرب ان میں اہم ترین ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر قیادت آج سعودی عرب میں ادارہ جاتی کام ایک اچھی علامت ہے۔ یہی وجہ سے ہم اپنے معاشی، سیاسی اور معاشرتی پہلوں پر اپنے مستقبل کے کام کی بنیاد رکھتے ہیں۔ڈاکٹر اوصاف نے مزید کہا کہ سعودی عرب اور بھارت کے مابین تجارتی حجم بہت اچھا اور صحت مند ہے۔ چین، امریکا اور متحدہ عرب امارات کے بعد سعودی عرب ہندوستان کا چوتھا تجارتی شراکت دار ہے۔ فی الحال تجارتی تبادلے کا حجم تینتیس ارب اور ہندوستان کی سعودی عرب کی برآمدات چھ ارب ڈالر سے تجاوز کر رہی ہیں۔دونوں ممالک میں تجارتی لین دین، درآمدات اور برآمدات گذشتہ تین سے چار سالوں میں مستقل مزاجی سے جاری ہیں۔


