بھارت افغانستان میں سازشیں کرنے بعد بھاگنے پر مجبور ہو گیا ہے،حاجی محمد خان طور اتمان خیل

لورالائی: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما صوبائی وزیر صنعت و حرفت حاجی محمد خان طور اتمان خیل نے کہاہے کہ بھارت افغانستان میں پاک سرزمین کے خلاف سازشیں کرنے میں کئی سالوں سے مصروف تھا آج وہ وہاں سے بھاگنے پر مجبور ہو گیا ہے ایک طرف طالبان سے بات چیت اور دوسرے طرف افغان حکومت کو بھاری اسلحہ کی فراہمی سے انکا دوغلہ پن پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوا۔ یہ بات انہوں نے صحا فیوں سے بات چیت کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے موجودہ حالات کا بغور جائزہ لے رہا ہے ہم اپنے افغان بھائیوں کو مشکل حالات میں تنہا ہر گز نہیں چھوڑینگے افغانوں نے اپنے ملک میں امن کے قیام کیلئے پاکستان سے مدد کی اپیل کی تو ہم ضرور انکی مدد کرینگے پاکستان افغانستان کو ہر ممکن سہولت کار کی سہولت کیلئے ہر دم تیار ہے لیکن ملک میں امن کے قیام اور جنگ کے خاتمے کیلئے تمام افغانوں نے ملکر اور متحد رہتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا وہاں پر جنگ اور بد امنی کسی کے مفاد میں نہیں ہے تباہ شدہ افغانستان میں مزید جنگ اب کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں حالات خراب ہونگے تو اسکے اثرات ہمارے ملک کو بھی متاثر کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں تمام مسائل بات چیت اور مذکرات سے ہی حل ہوسکتے ہیں جنگ سے کسی صورت امن نہیں اسکتا بلکہ حالات مزید خانہ جنگی کے جانب جاسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ جنگ کی صورت میں مزید افغان بارڈر کراس کرسکتے ہیں جوکہ ہماری معاشی حالات پر مزید بوجھ بن سکتے ہیں پہلے ہی ہم پچاس لاکھ سے زائد افغانوں کا بوجھ برداشت کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ افغانستان کو پاکستان کے خلاف استعمال کیا جائے اسی لیئے اس نے افغان سر زمین ہمارے خلاف استعمال کرتے ہوئے وہاں پر برائے نام سرمایہ کاری کی اور اب وہ اپنی سرمایہ کاری کو ڈوبتے ہوئے دیکھ کر پریشان ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین افغانستان کے کشیدہ صورتحال کو مانیٹر کر رہا ہے سی پیک پاک چین دوستی میں کلیدی کردار کا حامل ہے گوادر مستقبل میں ایشیاء کا گیٹ وے بننے جارہا ہے انٹر نیشنل ائیر پورٹ کی جلد تکمیل مکمل ہونے کو ہے اور بیرونی سرمایہ کاری بھی بھڑ رہی ہے وزیر اعظم عمران خان بلوچستان اوور گوادر کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں حالیہ دورہ گوادر بھی اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ وزیر اعظم گوادر کو کسی قدر ترقی دینے کی کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ گوادر کی ترقی سے بلوچستان میں ترقی کی نئی شاہراہیں کھلنے جارہی ہیں یہ خطہ اب دنیا کے نظروں سے اجھل نہیں ہے انہوں نے کہا کہ صوبے میں وزیر اعظم نے چھ سو ارب روپے کا جو ترقیاتی پیکج دیا ہے اسپر باقاعدہ کام کا آغاز ہو چکا ہے سی پیک سے جدید مواصلات کے زریعے دنیا سے ہماری تجارت ہوگی جس سے بیروزگاری کا خاتمہ ہوگا اور بلوچستان سے بھوک و افلاس غربت بے روزگاری سے ہمیں نجات مل جائیگی اور ایک ترقی یافتہ اور خوشحال زندگی گذارنے کے قابل ہوجائینگے انہوں نے کہا کہ بلوچ قوم کو وزیر اعظم کے وژن کا ساتھ دینا ہوگا اور اپنے مسائل کیلئے جو ٹاسک انہوں نے شازین بگٹی کو سونپا ہے صوبائی حکومت سے ملکر اسکا بھر پور فائدہ اٹھائیں اور صوبے و ملک کی ترقی میں شامل ہوجائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں