سبی، بلوچستان کانسٹبلری کے جوان ٹوڈی کار کی ٹکر سے جاں بحق

سبی: عید کے لئے گھر آنے والے بلوچستان کانسٹیلری کے جوان کو مچ کے قریب گوکرت کے مقام پر تیزرفتار ٹو ڈی کار نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی شدید ذخمی حالت میں کوئٹہ جاتے ہوئے جان بحق ہوگیاسبی کے آبائی قبرستان میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کانسٹیلری فورس کا جوان عبدالرازق ولد محمد رضی ریٹائرڈ ریلوے ملازم جو عید کے لئے اپنے گھرموٹر سائیکل پر کوئٹہ سے سبی آرہا تھا کہ مچ کے قریب گوکرت لیویز تھانہ کی حدود میں تیز رفتار ٹو ڈی کار نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شدید ذخمی ہوا جس کو فوری طور پر سول ہسپتال مچ لے جایاگیا جہاں پر ضروری طبی امداد کے بعد تشویش حالت میں کوئٹہ ریفر کردیا گیا تاہم وہ ذخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوگیا لاش جب سبی لایا گیا تو گھر اور محلہ میں کہرام مچ گیا ہزاروں سوگ واروں کی موجودگی میں آبائی قبرستان سبی میں سپرد خاک کردیا گیا جو پاک فوج کے ریاض احمد، محمد رضا عرف راجو کے بھائی تھے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی ان کے گھر کلی ناصران سبی میں جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں