سوراب،تاریکی ڈیم میں سیلابی ریلہ آنے سے عوام میں خوشی کی لہر
سوراب:تاریکی ڈیم سوراب میں حالیہ بارشوں میں سیلابی ریلہ آنے سے علاقے کی عوام میں خوشی کی لہر،اطلاعی رپورٹ کے مطابق تاریکی ڈیم سوراب میں 38,فٹ اونچائی میں یعنی 1483.01 ایکڑ فیٹ برساتی پانی ڈیم میں ذخیرہ ہونے سے آس پاس کے چشمے، کاریزات،کنویں، اور ٹیوب ویلز کے واٹر لیول کافی حد تک بڑھ چکے ہے۔ ڈیم کے دو عدد ایم، ایس پاہپ 12.5 کیوسک ڈسچارج ہونے سے تقریبا سینکڑوں ایکڑ اراضی آباد ہورہے ہیں اور اس سے علاقے کے ٹیوب ویلوں کو بھی کافی فرق پڑا ہے علاقے کے عوام نے ایم پی اے سوراب نوابزادہ میر نعمت اللہ خان زہری اور میر رامین محمد حسنی سے پرزور اپیل کی ہے کہ اس قسم کے اور بھی ڈیمز علاقے میں بنوانے کے لیے وزیر اعلی بلوچستان کو سفارش کریں تاکہ سوراب کے زیر زمین واٹر لیول اوپری سطح تک بڑھ جائے اور علاقے کے عوام زراعت،مال مویشی، کھیتی باڑی اور ہر قسم کے زرعی فاہدے سے مستفید ہوں۔


