تربت، سول سوسائٹی کا محراب پندرانی کو انصاف فراہم کرنے کیلئے احتجاج کا اعلان

تربت(نمائندہ انتخاب) تربت سول سوسائٹی نے محراب پندرانی کو انصاف فراہم کرنے کے لیے احتجاج کا اعلان کردیا،تربت سول سوسائٹی کی طرف سے 26اگست بروز جمعرات تربت پریس کلب کے سامنے محراب پندرانی کے بہیمانہ قتل کے خلاف مظاہرہ کیا جائے گا،تربت سول سوسائٹی نے آل پارٹیز کیچ، طلبہ تنظیموں اور سماجی تنظیموں سے احتجاج میں شرکت کی اپیل کی ہے،دریں اثناء بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار تربت زون کے ترجمان نے جاری کردہ بیان میں تربت سول سوسائٹی کے زیر اہتمام محراب پندرانی کو انصاف فراہم کرنے کے لیے احتجاج کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے پرسوں بروز جمعرات تربت پریس کلب کے سامنے محراب پندرانی کے بہیمانہ قتل کے خلاف تربت سول سوسائٹی زیر اہتمام احتجاج میں بھرپور شرکت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں