شہید نواب اکبر خان بگٹی کی (15)ویں برسی انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائے گی
سبی:تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ بلوچستان شہید وطن نواب اکبر خان بگٹی کی (15)ویں برسی بلوچستان بھر کی طرح سبی میں انتہائی عقیدت احترام کے ساتھ منائی جائے گی جمہوری وطن پارٹی ضلعی آرگنائزر سبی خان بشیر خان باروزئی کے مطابق جمہوری وطن پارٹی کی مرکزی کال پر سبی ٹاؤں کمیٹی ہال میں پروقار تقریب منعقد کی جائے گی جس کے لئے تمام سیاسی سماجی عوامی شخصیات کو دعوت نامے بھی جاری کردئیے گئے گئے تقریب کے اختتام پر شہید نواب اکبر خان بگٹی کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و لنگر بھی تقسیم کیا جائے گا جس کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔
Load/Hide Comments


