وزیر اعلی عثمان بزدار باتیں کم اور کام زیادہ کرتے ہیں،‘صادق سنجرانی

لاہور: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزیر اعلی عثمان بزدار کے یکساں ترقی کے ویژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے دور دراز علاقے جس تیزی سے ترقی کر رہے ہیں اس کا کریڈٹ بلا شبہ وزیر اعلی عثمان بزدار کو جاتا ہے جو باتیں کم اور کام زیادہ کرتے ہیں – وزیر اعلی عثمان بزدار نے ثابت کیا ہے کہ وہ پسماندہ علاقوں کے لوگو ں کے حقیقی وکیل ہیں -وزیر مملکت زرتاج گل نے فورٹ منرو میں قبائلی عمائدین اور معززین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی عثمان بزدار نے پائیدار ویکساں تر قی کے ذریعے ہر علاقے کو اس کا حق دیا ہے – وزیر اعلی عثمان بزدار نے کوہ سلیمان اور فورٹ منرو کی تعمیر و ترقی کیلئے وہ اقدام کئے ہیں جو 73 برس کے دوران کوئی وزیر اعلی نہیں کر سکا جس پر میں وزیر اعلی عثمان بزدار کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں – چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی عثمان بزدار ترقی کے سفر کو دور دراز علاقوں تک لے کر گئے ہیں۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے ہمیشہ عام آدمی کا دکھ محسوس کیا ہے اور عوامی مسائل کے حل کے لئے ہمہ وقت کوشاں رہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں