۔ گدھے گدھے ہوتے ہیں اوکاڑہ کے ہوں یہ چین کے,نواب اسلم رئیسانی

کوئٹہ (آن لائن)سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی حکمرانوں کو مسٹر جناح کا اگر احترام ہے تو خان قلات اور جناح کے دستخط شدہ الحاق کے معاہدے کو تسلیم کر کہ اس کا نفاذ کرنا چاہیے، انہوں طنز کرتے ہوئے کہا کہ جرمن اور پاکستانی وزیر خارجہ کے پرس کانفرنس کے دوران پاکستانی وزیر خارجہ صحافیوں کے جواب دیتے ہوے اس طرح بات کر رہے تھے جیسے افغانستان میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تشکیل دے رہے ہیں۔ گدھے گدھے ہوتے ہیں اوکاڑہ کے ہوں یہ چین کے۔ گدھوں کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کے بعد پنجاب اوکاڑہ میں سرکار کی جانب سے گدھوں کا پہلا سرکاری ہاسنگ سوسائٹی تیارکر لیا گیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں