فرانسیسی صدر کا داعش کے سربراہ صحارا عدنان ابو ولید کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

پیرس :فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے عالمی شدت پسند تنظیم داعش کے صحارا ریجن کے سربراہ عدنان ابو ولید الصحاروی کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دولت اسلامیہ کا سربراہ عدنان ابو ولید گریٹر صحارا میں فرانسیسی فوجیوں کے ایک آپریشن میں ہلاک ہوا۔فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے بھی سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ عدنان ابو ولید فرانسیسی افواج کے ہاتھوں مارا گیا تاہم انہوں نے آپریشن کی تفصیلات کے بارے میں نہیں بتایا کہ یہ آپریشن کہاں کیا گیا۔ایمانوئیل میکرون کا کہنا تھا کہ یہ دہشتگرد گروہوں کے خلاف جنگ میں ہماری ایک اور بڑی کامیابی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں