محمود عباس آزادی کے خواب نہ دیکھیں،، اسرائیلی وزیر دفاع

مقبوضہ بیت المقدس :اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے کہا ہے کہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں میں قائم کی گئی یہودی کالونیاں ختم نہیں کی جائیں گی۔ ایک انٹرویو میں اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے کہا کہ 1967ء کی جنگ میں قبضے میں لئے گئے علاقوں میں قائم کی گئی بستیوں کو ختم نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے فلسطینی صدر محمود عباس کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ 1967ء کے علاقوں پرمشتمل فلسطینی ریاست کے قیام کے خواب نہ دیکھیں۔بینی گینٹزنے کہا کہ اسرائیل غرب اردن میں کوئی یہودی بستی ختم نہیں کریگا تاہم انہوں نے کہا کہ فلسطینی علاقوں میں طویل البنیاد سیاسی نظام قائم کئے جاسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں