کوئٹہ کسٹمز اور ایف سی کا سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن
کوئٹہ: کوئٹہ کسٹمز اور ایف سی نے سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران نوکنڈی کے مقام پر کروڑوں روپیمالیت غیرملکی سامان قبضے میں لے لیا۔ ترجمان کسٹم کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کسٹم نے بلوچستان کے علاقے نوکنڈی کے مقام پر کروڑوں روپے مالیت کا غیر ملکی سامان قبضے میں لے لیا جس میں کپڑا، ٹائرز، کمبلز، الیکٹرونکس کاسامان، اور موٹر آئل شامل ہیں۔ سامان کی قیمت تقریبا 13 کروڑوں روپے بنتی ہیں جسے سمگلر آہستہ آہستہ کوئٹہ اور اندرون ملک سمگل کرنے والے تھے۔
Load/Hide Comments


