گوادر کے عوام کو پسماندگی کے سوا کچھ نہیں ملا‘ مولانا ہدایت الرحمن

گوادر (بیورو رپورٹ) گوادر کے عوام کے حقوق کا دفاع کریں گے۔مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ کا کارنر جلسے سے خطاب۔ 30 ستمبر کے جلسہ عام کے سلسلے میں ڈھوریہ کے مقام پر گوادر میں آگاہی مہم "برائے عوامی بیداری کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکریٹری مولانا ہدایت الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کارواں اپنے بنیادی حقوق کے دفاع کے لیے میدان میں نکلا ہے۔جو گزشتہ کئی برسوں سے غضب کئیے گئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہمارے وسائل کی بیدردی سے لوٹ کھسوٹ کی گئی بلکہ اسیشیر مدار کی طرح ہڑپ کیا گیا۔ہمارے زرخیز سمندر کو بانجھ بنا دیا گیا۔لیکن بدلے میں یہاں کے عوام کو پسماندگی، غربت ظلم وزیادتی کے علاوہ کچھ بھی نہیں ملا۔انھوں نے کہا کہ ہمارا کارواں اپنے بنیادی انسانی حقوق کے لئے میدان میں نکلا ہے۔انھوں نے کہا کہ 30ستمبر کے جلسے میں عوامی سیلاب امڈ آئے گا۔اس موقع پر گوادر کے عوام کی کثیر تعداد مولانا کو سْننے کیلئے جلسے میں موجود تھی اور اپنے حقوق کے لیے اظہارِ یکجہتی کر رہی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں