بلوچستان، شہری ریلوے کے سستے سفر سے تاحال محروم، بولان و اکبر ایکسپریس کے دعوے جھوٹےنکلے

سبی:با کمال لوگ لا جواب سروس بولان اور اکبر ایکسپریس کی بحالی کے اعلانات دعوے نکلے محکمہ ریلوے کے حکام با لا نے عوام اور ریلوے یونین کو ماموں بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطا بق لا کھوں کی آبادی پر مشتمل بلو چستان کے شہری ریل کے سستے سفر سے تا حال محرومی کا شکار ہیں بلو چستان سے سندھ پنجاب سمیت مختلف علا قوں میں جانے والے لوگوں کو ٹرانسپوٹرز دونوں ہا تھوں سے لوٹ رہے ہیں تو دوسری جانب گزشتہ سال کرونا وائرس کو جواز بنا کر کو ئٹہ سے براستہ سیون شریف کراچی جا نے والی بولا میل اور کوئٹہ برا ستہ فیصل آباد لا ہور جا نے والی مسافر گا ڑیوں کو بند کردیا گیا جس کی وجہ سے سندھ اور پنجاب کے کئی علا قوں میں بلو چستان کے شہری سستی ریل سروس سے محروم ہو گئے ریل سروس کو بحال کرنے کے لیئے بلو چستان اسمبلی کے ممبران ریلوے ٹریڈ یو نین کے عہدیداروں نے آواز بلند کی تو ریلوے حکام نے دونوں ٹرین سروس کو ماہ اکتوبر میں بحال کرنے کا اعلان کر دیا جس پر شہریوں نے مسرت کا اظہار کیا تا ہم ریلوے حکام نے بلوچستان کی عوام کو ما یوس کرتے ہوئے ارکان اسمبلی اور ریلوے یو نین کے عہدیداروں کو ماموں بنا ڈالا عوامی اور سما جی حلقوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بولان میل نواب اکبر خان بگٹی ایکسپریس کے ساتھ ساتھ ہرنائی پسنجر ریلوے مسافر ٹرینوں کو بحال کرکے عوام کو ریل کے سستے سفری سہولت فراہم کرکے بلوچستان بھر کی عوام کو جلد ازجلد ریلیف دیا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں