حمید آباد، نامعلوم افراد کی فائرنگ، خاتون سمیت دوافراد جاں بحق، دو افراد زخمی

حمید آباد:پٹ فیڈر بی ایریا جروار پل کے قریب نا معلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے ایک شخص ایک عورت کو قتل کر دیا جبکہ گولیاں لگنے سے ایک مرد ایک عورت زخمی ملزمان فرار تفصیلات کے مطابق پٹ فیڈر بی ایریا جروار پل کے قریب نا معلوم ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جسکے نتیجے میں شہزادہ سندرانی اور ایک عورت موقع پر جانبحق ہوئے جبکہ گولیاں لگنے کے نتیجے میں ایک مرد اور عورت زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی اور ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوئے واقع کی اطلاع ملنے پر لیویز فورس جائے وقو عہ پر روانہ ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں