کالعدم تحریک لبیک سے معاہدہ خون خرابے کی سازش ناکام بنانے کیلئے کیا،پرویزخٹک
نوشہرہ کینٹ:وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک کے ساتھ حکومتی معاہدہ امن کے قیام اور خون خرابے کی سازش کو ناکام بنانے کے لیے کیاگیا۔حکومت اپنی پوزیشن پر قائم ہے۔امن معاہدے سے سازشوں کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا،حکومت کا موقف دو ٹوک ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کابل ریور،کھنڈر اور مختلف عوامی اجتماعات سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا حکومت اور لعدم تحریک لبیک میں جو معاہدہ ہوا اس سے کوئی پیچھے نہیں ہٹ سکتا۔ملک میں قبل از وقت انتخابات کا کوئی امکان نہیں۔حکومت اپنی پانچ سالہ میعاد پوری کرئے گئی۔مولانا فضل الرحمن سمیت پوری اپوزیشن دن میں خوب دیکھنا چھوڑ دیں۔پی ڈی ایم بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیتے ہیں یا نہیں یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے۔بلدیاتی الیکشن میں عوام کی عدالت میں جارہے ہیں عوام خود فیصلے کرے گئی۔خیبرپختونخوا میں صحت اور عوام کے بنیادی مسائل حل کررہے ہیں۔


