چاغی، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ
چاغی:ملک بھر کے طرح بلوچستان کے سرحدی ضلع چاغی میں بھی چینی،پٹرول،ٹماٹر کی مانگ میں اضافہ تفصیلات کے مطابق ضلع چاغی کے تمام پرچون دوکانوں میں فی کلو چینی 160روپے تک فروخت کیا جارہا ہے ٹماٹر فی کلو ایک سو روپے ایرانی پٹرول فی لیٹر 135روپے تک پہنچ گئی ہے یوٹیلیٹی اسٹورز میں پرانی اسٹاک ہونے کی وجہ سے فی کلو 85روپے تک فروخت کی جارہی تھی میڈیا میں چینی کی قلت اور مانگ میں اضافہ ہونے خبر چلنے کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پر لوگوں کا رش دیکھنے ملا ایک ہفتہ قبل آنے والا تین ہزار سے زائد کلو چینی چند گھنٹوں کے اندر ہی ختم ہوگئے عوامی حلقوں کا کہنا تھا ملک بھر کی طرح ضلع چاغی میں بھی چینی،آٹا،گھی،پٹرول منٹوں کے احساب سے نرخیں اوپر ہورہے ہیں میڈیا میں خبر چلنے کے بعد یکدم مارکیٹ میں چیزوں کی نرخیں بڑھ جاتی ہے مہنگائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے عوام سخت پریشانی سے دوچار ہیں۔


